سسرالیوں کا بہو پر بہیمانہ تشدد،فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد لہولہان’ سسرالیوں کا گونگی بہری بہو پر ظالمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلہ میں دوپٹہ ڈال کر مارنے کی کوشش کی، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 394 گ ب کے رہائشی اشرف نے بتایا کہ پیدائشی طور پر گونگی بہرہ بیٹی تنویر بی بی کی شادی 444 گ ب کے ناصر سے ہوئی، شوہر اپنے بھائیوں اور والدین سے مل کر اسکی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مارنے کی کوشش کی، بے ہوش ہونے پر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں عداوت کی بناء پر 473 گ ب میں ملزمان سکندر وغیرہ نے حیدر علی’ غلام رسول ٹائون میں دشمنی کی بناء پر مسلح ملزمان شفیق عرف بھولا وغیرہ نے سرور’ 649 گ ب کے ظفر وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے خاتون نسرین بی بی اور 6ج ب میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر ملزمان لیاقت وغیرہ نے نوید اشرف کو گولیاں مار کر زخمی کر کے فرار ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں