تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے2موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتارٹرک ڈرائیور نے ٹکر مارموٹر سائیکل سوار دو افرادکو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ علاقہ نیالاہور سے شاہد اور طفیل جھپال مل میں کام کرتے ہیں جو اپنی موٹر سائیکل نمبر7522ایف ڈی ڈبلیوپر سوار ہو کرمل میں کام کی غرض سے جا رہے تھے کہ اڈا چراغ آبادانٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیزرفتار ٹرک کی ٹکر لگنے کے نتیجہ میں وہ ودونوں موٹر سائیکل سے گر شدید زخمی ہو گئے ۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔شدید زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نیالاہور منتقل کر دیاگیا جہاںسے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیاگیا ہے۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں