صوفیا کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ملک وقوم کے اجتماعی مفادات کے لیے پیغام پاکستان کے بیانیہ کو عام کرنیکی ضرورت ہے ۔ فرقہ وارانہ منافرت مسلح تصادم اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے نظریا ت کو دوسروں پر مسلط کرنا شرعاًجائز نہیں ۔ موجودہ دور میں وطن عزیز کے اندر صوفیائے کاملین کے پیغام پیار امن اور محبت کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ پاکستان میں امن وامان واستحکام کیلئے شدت پسندانہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے ۔ آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان نے ہمیشہ برداشت رواداری باہمی احترام اور عدل انصاف پر مبنی نظام کو ہمیشہ ترغیب دی ہے اور مذہبی منافرت تنگ نظری اور عدم برداشت کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان نے پیغام پاکستان کے حوالہ سے اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی مکتبہ فکر کے ممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں