چوروں نے ایک اور شہری کو پیدل کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔چوروں نے ایک اور شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔جبکہ چوروں نے جیب کا صفایا کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ شریف پورہ گوجرہ کے محمد انور نے اپنی موٹر سائیکل نمبر1074ایف ڈی اواپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔علاوہ ازیں نیو پلاٹ گوجرہ کامحمد وقاص اپنے گھر میں سویاہواتھا کہ اس دوران نامعلوم چور گھرمیں داخل ہو ااوراس کی جیب سے20ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چوری کر لیا۔ اورفرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں