دیوینکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی افواہیں

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی ٹی وی کی مشہور جوڑی دیوینکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن پر اب وویک دہیا نے خاموشی توڑ دی ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ذرائع کے مطابق وویک دہیا نے کہا کہ وہ اور دیوینکا ان خبروں پر صرف ہنستے ہیں۔ یاد رہے کہ دیوینکا اور وویک کی ملاقات ٹی وی ڈرامہ “یہ ہے محبتیں” کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں نے 8جولائی 2016 کو شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں