مشتعل نوجوان کی فائرنگ سے خاتون قتل،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رضا آباد میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے خاتون قتل جبکہ ٹریفک حادثہ میں نامعلوم کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار چل بسا،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کی رہائشی 30سالہ عدیلہ زوجہ اشفاق گھر میں اکیلی تھی کہ گلزار نامی ملزم گھر میںداخل ہوا اور مبینہ طور پر دست درازی کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون کو گولیاں مار کر مو کے گھاٹ اتارکر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 59ج ب کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 24سالہ سفیان زخمی ہو گیا تو حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں