ایسٹر کے موقع پر فیصل آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا، اس موقع پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گرجاگھروں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایسٹر ڈے کے موقع پر 339 چرچ ہائے کی سکیورٹی کے لیے 2000 سے زائد جوانوں’ ایلیٹ فورس’ 18ایس ایچ اوز’ 188 اپرسبیارڈینیٹ اور 1796 کانسٹیبلان نے فرائض سرانجام دیئے۔ ایلیٹ فورس کے دستے مسیحی عبادت گاہوں کے گرد ونواح میں گشت کرتے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی ٹی او فرحان اسلم نے چرچز اور تفریحی مقامات پر ٹریفک کی بحالی کیلئے 150 ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں تفویض کیں۔ مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پُرجوش طریقے سے منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں