قاتل شوہر گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار) تقریبا6 روز قبل قتل کی جانے والی خاتون کا قاتل پولیس نے پکڑ لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے آلہ قتل برآمد کرادیا’ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 555 گ ب کے رہائشی ملزم غلام فرید نے اپنی بیوی 7 بچوں کی ماں زنیب بی بی جس کو6 روز قبل بدچلنی کے شبہ میں سر میں آہنی راڈ مار کرقتل کیا اور بعد میں ہارٹ اٹیک سے مرجانے کا ڈرامہ رچا کر اسی روز کلیانوالا قبرستان میں دفنا دیا تھاایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن محسن کموکا نے نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ملزم کوگرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کا عمل جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں