اساتذہ کیلئے پہلا سپورٹس گالا کل شروع ہوگا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد،کرکٹ ،رسہ کشی ،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کے مقابلے کروائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام اساتذہ کیلئے پہلے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں فیصل آباد کے اساتذہ بھر پور شرکت کر رہے ہیں ،سپورٹس گالا میں کرکٹ ،رسہ کشی،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس ،ایتھلیکٹس مقابلہ جات کروائے جائیں گے ٹیچرز کے ٹرائل مکمل ہو چکے ہیں جس میں میل اور فی میل اساتذہ شرکت کر رہے ہیں پہلے مرحلے میں اساتذہ کے درمیان 21تا23اپریل انٹر تحصیل 25تا27اپریل انٹر ڈسٹرکٹ اور 29تا1مئی انٹر ڈویژن مقابلہ جات منعقد ہونگے پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کیلئے یہ پہلا سپورٹس گالا ہے جس میں اساتذہ بھر پور جوش و خروش کے ساتھ سب گیمز میں حصہ لے رہے ہیں مقابلہ جات تحصیل فوکل پرسن ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں