بس کی ٹکر سے 5افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر مدینہ یونیورسٹی کے مین گیٹ پر تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر لگنے سے 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ یونیورسٹی کے باہر نیو خان کمپنی کی بس تیز رفتار چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئی تو رکشہ میں سوار 70سالہ پروین بی بی’ 40سالہ ربیعہ بی بی سکنہ رحمان سوسائٹی ملت روڈ اور 38سالہ مشتاق’ 18سالہ حماد اور 45سالہ ساجدہ سکنہ 119 ج ب سمانہ بری طرح زخمی ہو گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے مضروبان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں