PSL میں حسن علی’ صاحبزادہ فرحان کی کارکردگی سے متاثر ہوں۔ سلمان آغا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈیم میں شامل پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پاکستان سپرلیگ 10میں حسن علی اور صاحبزادہ فرحان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ دونوں پلیئرز کو مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی کوشش اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے پرفارم کرنے اور اپنی ٹیم کو جتوانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہوگی کہ وہ ان کھلاڑیوں پر نظر رکھیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کے لیے کارآمد ہوسکتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ جن پلیئرز کو آگے پاکستان سے کھیلنا ہے یا جن کو مجھے لیڈ کرنا ہے وہ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے۔ انہوں نے براہ راست کسی نوجوان پلیئر کا نام تو نہیں لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں