دی ورلڈ ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آٹھویں بار شادیوں کی اجتماعی کا انعقاد کیا گیا’تقریب کے میزبان ظہیر احمد چیئرمین’ ملک نذیر احمد وائس چیئرمین’ ملک عاصم صفدر سرپرست اعلیٰ’ ملک ندیم صدر’ لالہ اصغرعلی سینئر نائب صدر’ ملک فیض سلطان نائب صدر’ عطاء جیلانی کمبوہ جنرل سیکرٹری’ افتخار علی ریحان جوائنٹ سیکرٹری’ مجید قادری فنانس سیکرٹری’ نعمان کمبوہ سیکرٹری اطلاعات تھے’ تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی’ صحافی’ علماء کرام’ قانون دان’ کاروباری حضرات کے علاوہ ضلعی و انتظامی افسران نے خصوصی شرکت کی’خطبہ استقبالیہ میں دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ظہیر احمد چیئرمین’ ملک نذیر احمد وائس چیئرمین’ ملک عاصم صفدر سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ دی ورلڈ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ملک اکبرعلی مرحوم’ چوہدری نور حسین نوری مرحوم اور ملک صفدر حسین مرحوم نے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناآور درخت بن کر اپنی روشنی پھیلا رہا ہے’ پہلی بار 28 دسمبر2005 کو 15 شادیوں کی اجتماعی تقریب سے یہ سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے 14 شادیاں کروائی جا رہی ہیں’ آج ہمارے لئے انتہائی خوشی او رمسرت کے لمحات ہیں کہ ہم اپنے مرحومین کے راستے پر چلتے ہوئے وہ بیٹیاں جو جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی ہیں انہیں پوری عزت و تکریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں باندھ رہے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے ان مخیر حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام میں سوسائٹی کی دل کھول کر مدد کی’ تقریب میں 14 دلہنیں اور دولہے اپنے عزیز و رشتہ داروں کے ہمراہ آئے’ مقررین نے کہا کہ ہم نے ہر دلہن کو جہیز کا سامان بھی دیا ہے تاکہ نئے گھر میں انہیں کسی قسم کی کوئی پریشان نہ ہو’ تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں نے نئے جوڑوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ انہوں نے کہا کہ اس نیک کام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں