15جواریے جواء پر لگی رقم سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے محلہ چباں میں کامیاب چھاپہ مار کر 15جواریوں کو دائو پر لگی ہوئی رقم سمیت قابو کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چباں چوک شوکے والی پلی کے قریب جواء کے اڈا پر چھاپہ مار کر 15جواریوں سلامت علی’ محمد علی’ سیف اﷲ وغیرہ کو قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم 98ہزار روپے اور تاش برآمد کر کے جواریوں کو حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں