رحمان سٹی میں سپائسز یونٹ پر چھاپہ،800کلو جعلی مرچ برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رحمان سٹی میں کامیاب چھاپہ مار کر سپائسز یونٹ پکڑ لیا’ 600کلو جعلی کالی مرچ’ 200 کلو سفید مرچ’ 500 کلو پلاسٹر آف پیرس’ میدہ’ گڑ اور مشینری قبضہ میں لے لی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر رحمان سٹی میں سپائسز یونٹ پر چھاپہ مار کر وہاں پر پلاسٹر آف پیرس سے جعلی کالی وسفید مرچیں تیار کی جا رہی تھیں اور جعلی مرچیں تیار کر کے خوشنما پیکنگ کر کے شہر بھر میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ اس موقع پر 600 کلو جعلی کالی مرچیں’ 600 کلو سفید مرچیں’ 500 کلو پلاسٹر آف پیرس’ کھلے رنگ’ مصنوعی فلیور’ میدہ’ گڑ اور مشینری قبضہ میں لے کر تلف کر دیں۔ مذکورہ یونٹ میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات’ پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے بنی جعلی اشیاء انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں اور اشیاء خوردونوش میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں