نکاسی آب کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) واسا اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل طیب فرید نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں بارشوں کے دوران نکاسی آب مختصر وقت اور تیز رفتاری کے ساتھ ہونی چاہیے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ انہوں نے واسا فیصل آباد سمیت پانچوں واسا کی پری مون سون سیزن تیاریوں کے آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی ایم ڈی سروسز اکرام اللہ چوہدری ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی ، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی عارف سریانی ، ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ عمر افتخار ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مقبول احمد سنپال ، ڈائریکٹر جائیکا علی احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل واسا اتھارٹی پنجاب نے واسا فیصل آباد کی جانب سے پری مون سون سیزن کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر بریفنگ لی جس میں انہوں نے سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ کی خصوصی مہم کو سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سلٹنگ کی خصوصی مہم مون سون سیزن کے آغاز سے قبل ہر صورت مکمل جائے تاکہ موسم برسات کے دوران نکاسی آب کی مزید معیاری سروسز فراہم کی جا سکیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ تمام واسا اپنے ریونیو کی ریکوری کو مزید بڑھائیں تاکہ فراہمی و نکاسی آب کی مہیا کردہ سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک رکھیں اور عادی نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں