ڈاکوؤں نے پولیس کو بے بس کردیا،آج پھر87مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید87وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ایک لڑکی کو بے آبرو اور چار کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ657گ ب کی رہائشی عنایت بی بی کی بیٹی(ج)کو اوباش ملزم صغیر نے بے آبرو کر دیا، جھمرہ کے علاقہ103ج ب کے غلام رسول کی اہلیہ (ش)، صدر کے علاقہ 225ر ب کے محمد علی کی بیٹی(آ)’ گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے ادریس کی بیٹی(ف)’ تاندلیانوالہ کے علاقہ200گ ب کی نبیلہ کی بیٹی(ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ امباں والی پلی کے قریب شاہ زمان سے 60ہزار و فون، گمٹی چوک کے قریب سلمان سے جھپٹا مار کر فون، راجباہ روڈ پر ندیم مسیح سے نقدی و فون، امین پور بازار میں بلال کے رکشہ سے کپڑا کے تھان چوری، پرانی غلہ منڈی روڈ پر سرفراز کی دکان سے سامان چوری، جھنگ روڈ پر ہارون بشیر سے 10ہزار و فون، جج والا کے عون عباس سے نقدی و فون، لیاقت آباد کے قریب عباد سے 15ہزار و فون، جھنگ روڈ پر افتخار سے 17ہزار چھین لیے،بائو والا میں عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، گلبرگ روڈ پر حبیب سے 25ہزار و فون، سبحان اللہ چوک کے قریب شاہزیب سے پرس چھین لیا،سیالوی کالونی کے سہیل سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، کوکیانوالہ میں عرفان سے نقدی و فون، 58گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری،71گ ب کی رسولاں بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،374گ ب کے مستنصر حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 630گ ب کے محمد حسین سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون،206ر ب کے محمد عمیر سے نقدی و فون، 96ر ب کے قریب نوازش علی سے 30ہزار و فون، بلال ٹائون کے سلطان کے گھر سے 2بکری،414گ ب کے امداد علی کے گھر سے تالے توڑ کر زیورات و نقدی چوری، 601گ ب میں ثمینہ بی بی سے نقدی و فون، ٹھٹھہ پھلروان کے عباس کے ڈیرہ سے مویشی چھین لیے، کینال روڈ پر شفقت حسین سے موٹر سائیکل نقدی و فون، رچنا ٹائون کے قریب عبدالرزاق سے موٹر سائیکل، 225ر ب کے وحید سے نقدی و فون، 66ج ب کے قریب اویس سے17ہزار و فون، 241ر ب کے ذوالقرنین سے نقدی و فون چھین لیا’27ج ب کے قریب انصر سے27ہزار و فون، جامعہ سلفیہ روڈ پر حبیب الرحمن سے 13ہزار و فون، لاثانی پلی کے قریب عامر نواز سے نقدی و فون، 117ج ب کے محمدارشاد کی حویلی سے مویشی،119ج ب کے اشفاق سے20ہزار و فون، 195ر ب کے راشد علی سے جھپٹا مار کر فون،108ج ب کے جاوید اقبال کے ڈیرہ سے مویشی، 130ر ب کے ظہیر احمد سے نقدی و فون، سمندری روڈ پر غلام مرتضیٰ سے موٹر سائیکل، نیاموآنہ کے قریب ناظم حسین سے نقدی و فون، نواز شریف پارک کے قریب فیصل سے 50ہزار و فون، سرسید ٹائون کے قریب منیر احمد سے نقدی طلائی انگوٹھی، کینال روڈ پر تنویر احمد سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے یشواسے جھپٹا مار کر پرس، ملت روڈ پر معظم کی دکان سے سامان چوری، عزیز فاطمہ روڈ سے نوید سے نقدی و فون، منصور آباد کے احمد علی سے نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر انیس سے جھپٹا مار کر فون، سرگودھا روڈ پر شعیب سے نقدی و فون چھین لیا’249ر ب کے احسان اللہ کے گھر سے نقدی و زیورات لے اُڑے، 243ر ب کے توکل کی دکان سے سامان چوری،625گ ب کے اسد نیازی سے10ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہو گئے، بڑھتی وارداتوں پر شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ،پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی۔علاوہ ازیں ضلع کچہری سے سبحان شاہد، ڈی سی آفس سے مزمل ، کچہری روڈ سے منیر، صدیق پلازہ سے اکرام، ہزارہ ہوٹل سے وسیم اقبال، پریس مارکیٹ سے شاہد، تھانہ کوتوالی کے قریب اصغر، جج والا کے عمران، غلام محمد آباد کے قاسم علی، 147گ ب کے کامران، 214ر ب کے شہباز، قصبہ تاندلیانوالہ کے رفیق،514گ ب کے محمد خان، جدہ مارکیٹ ستیانہ روڈ سے ارمان،جلوی مارکیٹ سے صابر علی، جڑانوالہ روڈ سے وقاص اصغر، پیراڈائز ویلی سے عمر فاروق،117ج ب کے محمد سبطین، بلال نگر کے بلال حسین، ملت روڈ سے غلام فرید، جھمرہ سٹی سے کاشف، فیکٹری ایریا سے رفیق، نصیر آباد کے عامر علی، 204ر ب کے بابر سہیل، فاروق آباد کے طلحہ، ملک پور کے عاشر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں