امام مسجد کی کمسن بچے سے بداخلاقی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 199 رب پارک ٹائون میں نماز ظہر کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کم سن بچے سے امام مسجد کی بداخلاقی’ پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امام مسجد ثمر عباس کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کرد ی۔ بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ 199 رب پارک ٹائون کے رہائشی عبدالغفار کا 12سالہ بیٹا مزمل ابرار ، شیخوپورہ روڈ پر شیل پٹرول پمپ کے قریب گلزار مدینہ مسجد میں ظہر کی نماز ادا کرنے گیا تو نماز کے بعد امام مسجد ثمر عباس بچے کو ورغلا کر اپنے حجرہ میں لے جا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کے نوٹس لینے پر مدینہ ٹائون پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر امام مسجد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں