ہسپتالوں کی نجکاری کیخلافYDAکی ہڑتال،OPDبند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری’ او پی ڈی بند جبکہ ہسپتال انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز سے کام چلاتی رہی’ پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔ شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں الائیڈ ون’ ٹو میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں پر تشدد کرنے کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بند کر کے ہڑتال کر دی۔ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا’ جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس کی نفری طلب کر لی اور بعض سینئر ڈاکٹرز کے ذریعے کام چلانے لگی۔ تاہم او پی ڈی بند اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی لائنیں لگ گئیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں