دولہا کے دوستوں کی فائرنگ ،گولی لگنے سے 8سالہ بچہ لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شادیوں کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا’ شادی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں کی فائرنگ’ گولی لگنے سے 8سالہ بچہ بری طرح زخمی ہو گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، صدر سمندری پولیس نے دولہا سمیت 9باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ قانونی کارروائی کرنے والے سب انسپکٹر ذیشان خالق نے بتایا کہ نواحی گائوں 442 گ ب میں ارسلان نامی نوجوان کی بارات آئی تو دولہا کے دوستوں شہروز’ شفیق وغیرہ نے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شروع کردی۔ گولی لگنے سے راہگیر 5سالہ بچہ نبیل بری طرح زخمی ہو گیا تو ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو ہسپتال منتقل کر کے فائرنگ کرنیوالے دولہا سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں