قبلہ اول کی حفاظت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے امیر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی،جنرل سیکرٹری غلام مصطفی،چوہدری نویداسلم،میاں عبدالستارنے کہا ہے اسرائیل امریکہ کی آشیرباد سے غزہ میں بیگناہ فلسطینی مسلمانوں کو شہید کررہا ہے 50 ہزار سے زائد شہدا ہزاروں زخمیوں اور لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کی ہمت اور حوصلے میں ہوئی کمی نہیں آئی اور وہ اسرائیلی فوج کے مظالم پر خدا سے فریاد کررہے ہیں،قبلہ اول کی حفاظت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے غزہ کے مسلمانوں کے خون کا حساب لینا ہوگا اگر آج ہم خاموش رہے تو قیامت کے دن غزہ کے حوالیسے ہم سے بھی سوال ہوگا ایک خوبصورت شہر بلکل تباہ کردیا انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسلمان اکیلے نہیں ہیں ہم پاکستانی انکے ساتھ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں