دل کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اہم کارنامہ ،دل کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع ۔دوائی گھر کی دہلیز پر ملنا ایک بہت بڑا اسٹیپ ہے جس کا کریڈٹ بلا شبہ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔صفدرآباد کے ایک شہری مقصود احمد نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے ہارٹ پیشنٹ ہے اور دوائی وغیرہ لینے کے لئے اسے اکثر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالو جی جانا پڑتا تھا جس سے مجھے اچھی خاصی تکلیف اٹھانا پڑتی تھی سارا سارا دن لگ جاتا تھا ۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے عوام کو ریلیف دیا اور اب دوائی گھر بیٹھے ملنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے فیصل آباد نہیں جانا پڑتا اورنہ ہی بسوں ویگنوں کے دھکے کھانا پڑتے ہیں اللہ کریم نواز شریف اور مریم نواز کو لمبی زندگی دے اور ملک و قوم کی مزید خدمت کرنے کا موقع دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں