انجمن تاجران جامع گلی 3اور ملحقہ مارکیٹس کے الیکشن میں مدنی گروپ سرخرو

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹس کے انتخابات میں مدنی گروپ نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مدنی گروپ نے میدان مار لیا’انجمن تاجران جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹس کے کل 233 ووٹ ہیں جو تمام ووٹ کاسٹ ہوئے’ کوئی ووٹ ضائع نہیں ہوا اور مدنی گروپ نے 116 کے مقابلے میں 117 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی’ پورا دن جامع گلی نمبر3 میں گہما گہمی رہی’ دکانداروں نے دلچسپی کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور دن بھر اپنے اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگتے رہے’ انصاف گروپ اور مدنی گروپ اپنی اپنی کامیابی کیلئے پرامید تھے’ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک ووٹ سے مدنی گروپ نے میدان مار لیا’ یوں بابر اسلام صدر’ حاجی قاسم انصاری جنرل سیکرٹری’ سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری اعجاز احمد ملک’ شیخ نثار احمد سرپرست اعلیٰ’ زوہیب اکرم’ فضل الرحمن’ آصف جاوید نائب صدور’ فیض بھائی جوائنٹ سیکرٹری’ ندیم جاوید چیئرمین’ ملک افضل گروپ لیڈرمنتخب ہو گئے’ کامیابی کے بعد مدنی گروپ کے نومنتخب عہدیداروں نے جامع گلی نمبر3 کے تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے’ نومنتخب عہدیداران ہر دکان پر گئے اور دکانداروں کی محبت کا شکریہ ادا کیا’ اس موقع پرنومنتخب صدر بابر اسلام’ حاجی قاسم انصاری جنرل سیکرٹری’ سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری اعجاز احمد ملک و دیگر مقررین نے جامع گلی نمبر3 کے تمام دکانداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس دوستانہ ماحول میں یہ الیکشن ہوا اس کیلئے ہم الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ الیکشن ختم ہو گیا’ دکانداروں کی ڈیوٹی ختم ہو گئی اب ہماری ڈیوٹی شروع ہو گئی ہے’ ہم سب دکانداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ مارکیٹ کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے ختم کروائیں گے’ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ مارکیٹ کے دکانداروں کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے اور مارکیٹ کے مسائل کو حل کروانے میں کبھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا’ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا وہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور ہماری آنکھ کا تارا ہیں’ ہمارے جذبات سب کیلئے نیک ہیں’ انشاء اللہ مل کر مارکیٹ کے مسائل حل کروائیں گے اور مارکیٹ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں