بجلی چوری کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

کمالیہ(نامہ نگار)بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں ایس ڈی او واپڈا ذوالفقار علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس کے خلاف واپڈا کی مین پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چور ی کرنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں ایس ڈی او واپڈا عقیل حیدر شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملنگ شیر کے خلاف واپڈاکی مین پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چور کرنے پر تھانہ بھسی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں