جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر ٹوٹی پلی حادثات کا سبب بننے لگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر اتحاد ملز کے قریب مین شاہراہِ پر ٹوٹی پلی ٹریفک روانی میں خلل کا باعث بننے لگے، حادثات معمول بن گئے،عوامی سماجی حلقوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر روزانہ سینکڑوں ویگنیں بسیں اور موٹر سائیکل رکشے کاریں ہزاروں مسافروں مزدوروں طلبا و طالبات کو لیکر آتی جاتی ہے سکولز کالجز اور ملز کے اوقات میں ٹریفک کے بہائو میں بے تحاشا اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی مبینہ چشم پوشی کے باعث کئی دنوں سے کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع اتحاد ملز کے قریب مین شاہراہِ پر بنی پلی ٹوٹ چکی ہے جسکے باعث ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔ ٹوٹی پلی کے باعث مذکورہ جگہ پر گزرنے والی ون وے ٹریفک کے کسی وقت بھی بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ انڈسریل ایریا ہے اور روزانہ کی بیناد پر فیکٹریوں سے تیار شدہ خام مال کی ترسیل کیلئے ہیوی گاڑیاں اور مسافر بسوں ویگنوں کے آنے جانے سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر مریم خاں،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ٹوٹی پلی کو جلد از جلد مرمت کروایا جائے تاکہ عوام آسان سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں