شوبز میں شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا، اقرا عزیز

لاہور(شوبز نیوز) خوبرو اداکارہ اقرار عزیز نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی میری چھوٹی عمر میں شادی ہو لیکن میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ حقیقت میں ایسا ہو جائے گا، میں نے یہ ضرور تہیہ کیا ہوا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کروں گی لیکن اس کے برعکس میری شادی شوبز سے وابستہ شخص سے ہو گئی۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یاسر حسین مجھ سے عمر میں بڑھے ہیں لیکن میرے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ میاں بیوی میں اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں