خلیل الرحمن قمر کا بھارت میں کام کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار

کراچی(شوبز نیوز) معروف ڈرامہ و فلم لکھاری خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کے لیے تیارہیں۔خلیل الرحمن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں