علی رضا ایک اننگز میں 4وکٹیں لینے والے کم عمر بائولر بن گئے

لاہور (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے فاسٹ باولر علی رضا پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باولر بن گئے ہیں۔علی رضا نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف مقابلے میں حریف ٹیم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے محض21رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا، انہوں نے یہ اعزاز محض 17 سال اور 132 دن کی عمر میں حاصل کیا۔جنہوں نے پی ایس ایل 3 میں لاہور قلندرز کی جانب سے 17 سال اور 337 دن کی عمر میں ایک اننگز میں 4 شکار کیے تھے، نیپال کے لیگ سپنر سندیپ لامیچینے 18 سال 209 دن کی عمر یہ اعزاز حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے جب کہ نسیم شاہ 18 سال 348 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں