اسرائیلی جارحیت جاری،مزید50فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بیگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24گھنٹوں میں مزید 50سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5سے 7سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں