ڈاکوؤں نے 1کروڑ کے کپڑے سے لوڈ ٹرک چھین لیا،مزید78وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج’ شیخوپورہ روڈ پر 1کروڑ روپے مالیت کے کپڑے سے لوڈ مزدا ٹرک چھین لیا’ آج پھر مزید 78وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ موٹرسائیکل چور درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر 6خواتین اور دو کزنوں سمیت 5نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 59 ج ب کے کاشف کی ہمشیرہ (آ) کو ملزمان عباس وغیرہ’ صدر کے علاقہ نورپورہ کے محمد علی کی بیٹی (م) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے علاقہ 68گ ب کے ریاض کی سالی (ش) کو حبیب الرحمن وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 615 گ ب کے منشا کی بیٹی (ک) کو احسان وغیرہ’ ماموں کانجن کے علاقہ لیاقت علی کی بیٹی (گ) کو نامعلوم’ سمندری کے علاقہ 177 گ ب کے ناصر کی اہلیہ (ع) کو اسحاق وغیرہ نے اغواء کر لیا’ سمندری کے علاقہ فرید ٹائون کے عمر فاروق کے بیٹے علی حسن اور بھتیجے رمضان کو ملزمان اعجاز وغیرہ’ صدر کے علاقہ رچنا ٹائون کے بشارت کا 15سالہ بیٹا علی رضا’ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب کے ارشد محمود کا بیٹا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے ثاقب علی کا بھائی عاقب حسین گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ شیخوپورہ روڈ پر 77 رب کے قریب کار سوار ڈاکو ایک کروڑ روپے مالیت کے کپڑا سے لوڈ مزدا ٹرک چھین کر لے گئے اور ڈرائیور اور ہیلپر کو ویران جگہ پر اتار کر فرار ہو گئے۔ جیل روڈ پر الیاس سے جھپٹا مار کر فون’ طارق آباد گلی نمبر21 کے قریب شہباز ملک سے قیمتی موبائل’ گمٹی چوک کے قریب سلیمان اسلم سے جھپٹا مار کر فون’ رشیدآباد کے قریب شاہد محمود سے 6لاکھ روپے’ پرس چھین لیا’ سدھوپورہ کے عمران کے گھر سے سامان چوری’ ویور کالونی کے آصف فاروق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے چھترے’ نصیرآباد میں شیر علی سے 5ہزار’ فون’ ولی پورہ کے اعجاز سے 50ہزار’ طلائی انگوٹھی وچین’ ناظم آباد کے ریاست علی سے نقدی’ فون’ منیرآباد کے شہزاد علی کی اہلیہ سے پرس’ فیصل ہسپتال کے زنیر سے 54ہزار’ لیپ ٹاپ’ خضرا مسجد کے قریب سہیل سے جھپٹا مار کر فون’ 208 چک روڈ پر عزیز الرحمن سے 20ہزار’ فون’ کوہ نور سٹی کے قریب واحد سے موبائل فون’ غالب سٹی کے قریب وقاص سے 1لاکھ 60ہزار’ فون’ منصورآباد گلی نمبر4 کے احمد سے نقدی’ فون’ ٹھٹھہ پل کے قریب اعجاز کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 100 ج ب کے یاسر انور کی فیکٹری سے سامان چوری’ گمٹی کے قریب سے فیضان سے نقدی’ فون’ پنجاب بنک جھمرہ کے قریب عطاء محی الدین سے نقدی’ فون’ 130 رب کے مبشر کے گھر کے باہر سے بکرے چوری’ نواز شریف پارک کے قریب فیصل سے 10ہزار’ فون’ 235 رب کی حلیمہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا’ نیو گارڈن کالونی کے قریب ارسلان سے 3لاکھ چھین لیے گئے’ مظفر کالونی کے قریب سلمان سے 20ہزار’ فون’ محمود ٹائون کے وقاص سے 35ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ سمن آباد کالج روڈ پر شاہد سے نقدی’ فون’ 222 رب کے اسامہ کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری’ نیو انار کلی بازار سمن آباد کے عاصم سے سوا تین لاکھ چھین لیے’ ستارہ ڈائمنڈ سٹی کے قریب عمر لیاقت کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ کر لے گئے اسکے بعد زمان کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8تولے زیورات’ 21لاکھ نقدی’ قیمتی سامان چھین لیا’ بجلی گھر کے قریب ساجد سے جھپٹا مار کر فون’ جلوی مارکیٹ کے قریب عمر سے 52ہزار’ فون’ راجہ غضنفر کالونی کے کاشف کی دکان سے میں چوری’ جڑانوالہ روڈ پر طارق محمود سے جھپٹا مار کر فون’ 241 رب کے ذوالقرنین سے نقدی’ فون’ 66 ج ب کے اویس سے نقدی’ فون’ 82 ج ب کے راشد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 67 ج ب کے قریب سہیل سے نقدی’ فون’ 245 رب کے اقبال کی حویلی سے بکرے’ 233 گ ب کے رشید سے نقدی’ فون’ 73 گ ب کے شاہد سے نقدی’ فون’ 115 گ ب کے رمضان کا گھر لوٹ لیا’ 644 گ ب کے رفیق سے 45ہزار’ فون چھین لیا’ 571 گ ب کے عاطف نذیر سے نقدی’ فون’ 506 گ ب کے محبوب سے 5ہزار’ فون’ 39 گ ب کے یعقوب کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 205 گ ب کے واحد علی سے 35سو روپے’ فون’ 75 گ ب کے شاہ زیب کے ڈیرہ سے مویشی’ 100 رب کے گلریز سے 70ہزار’ فون’ 48 رب کے نعمان سے لیپ ٹاپ’ فون’ 420 گ ب کے شاہ نواز سے 53ہزار’ قائداعظم تاندلیانوالہ روڈ پر فیاض سے ایک لاکھ’ فون’ 467 گ ب کے عمران کی حویلی سے مویشی’ 389 گ ب کے اصغر علی کے گھر سے 2بکرے’ 175 گ ب کے محمد مالک کی حویلی سے مویشی’ 208 گ ب کے نعیم کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں لوٹ لیے گئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے اکرم’ کیتھولک چرچ سے چاند’ ریگل روڈ سے نوید انجم’ تھانہ کوتوالی کے باہر سے محسن’ دائود چوک میں مزمل حسین’ نصیرآباد کے عامر علی’ مسلم ٹائون نمبر 1 کے عرفان’ 204 چک کے باہر سہیل’ آئیڈیل ٹائون کے شاہد’ عادل بیکری جھمرہ کے اعجاز حسین’ طاہر سپورٹس کے باہر سے رفیق’ ستیانہ روڈ پر عبداﷲ’ سبزی منڈی سدھار سے ثاقب حسین’ اعوان ٹائون کے شاہد’ نیا بازار جڑانوالہ سے وقاص’ ماہی چوک تاندلیانوالہ کے احتشام اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں