دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ہیروئن چرس برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ضلعی پولیس نے دو بدنام ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور ڈیڑھ کلو کے لگ بھگ چرس برآمد کر لی اور ان کے کارندوں کی گرفتاری اور مزید برآمدگی کیلئے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سی پی او نے ضلعی پولیس کو حکم دیا کہ وہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تو ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ نے عملہ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر منشیات سپلائی کرنے والے ڈرگ ڈیلر عراق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ جبکہ جھنگ بازار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزم وقاص کو سوا کلو سے زائد چرس سمیت دھر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بیک ٹریک سورسز بارے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں