پانی کے معاملے پرسیاست کی گئی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (بیورو چیف) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا، جو پانی جس صو بے کا ہے اسی کا ہے۔ اس ایشو پر ہمارے خلاف سازش کی جا رہی ہے ۔ پنجاب میں عالمی فوڈ چین پر حملہ کرنیوالے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا، پانی کے معاملے پر سیاست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے اور ہمار ے خلاف بیانات دیے جا رہے ہیں جس کا ردِ عمل نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں فوڈ چین پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نہیں کہتی کہ فوڈ چین پر حملہ کوئی انفرادی عمل ہے، یقیناً لوگوں کو اکسایا گیا ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک میں استحکام نہیں چاہتے۔ ان گروہوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں