YDAکی ہڑتال،چوتھے روز بھیOPDبند،مریض خوار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں آج چوتھے روزینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، او پی ڈی بند کر دی، علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، مریض گھنٹوں انتظار کے بعد بغیر چیک اپ کے بعد گھروں کو لوٹنے پر مجبور ‘حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے معاملہ اور لاہور میںینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے غنڈوں کیخلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد نے تیسرے بڑے سرکاری الائیڈ ون ، الائیڈ ٹو، نصرت فتح علی خاں ہسپتال، ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں احتجاج کرتے ہوئے آج چوتھے روز بھی او پی ڈی بند کر وا دی او پی ڈی کے کمرے کو بند کر دیا اور دور دراز علاقوں سے علاج معالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور بغیر علاج کے واپس گھروں کو لوٹ گئے مریض ڈاکٹروں اور حکومت پنجاب کو کوستے رہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں