3بھتہ خور گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد پولیس نے شہری سے بھتہ وصول کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کردیا، ملزمان نے شہری شاہد اقبال کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہوئے بھتہ طلب کیا تھا۔ جس پر تھانہ منصورآباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھتہ خور ملزمان زبیر عاطف’ نبیل اور محسن کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے بھتہ خوروں کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں