معیشت بہتر ہو رہی ہے، جام کمال

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی ترقی اور خو شحالی کے لئے نجی شعبے کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آم چاول اور فٹبال پاکستان کی پہچان ہیں ، دنیا کو اپنا معیار روشناس کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سفارتکاری کے لئے ٹریڈ اینڈ ا نویسٹمنٹ آفیسرز کی تربیت کا آغاز ہو چکا ۔ ٹریڈ آفیسر ز کی تعیناتی مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں برآمدات کو بڑھا نے اور درآ مدات پر انحصار کم کر نے کی ضرورت ہے ۔ برآمدات بڑ ھانے کے لئے نئی منڈیاں تلاش کر نا ہوں گی ۔ انہوں نے چھوٹے تاجر اور صنعتکاروں سے سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں