دھی رانی پروگرام،فیصل آباد میں شادیوں کی اجتماعی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”دھی رانی پروگرام” کے تحت فیصل آباد میں 48جوڑوںکی شادیوں کی اجتماعی تقریب کینال روڈ پر نجی مارکی میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر تھے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی’ سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی’ کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر ودیگر بھی موجود تھے۔ دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں ضلع فیصل آباد سے 41جوڑے جن میں 5مسیحی اور ضلع چنیوٹ کے 7جوڑے شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اجتماعی شادیوں میں ہر جوڑے کو ایک لاکھ کی سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ دی گئی جبکہ جہیز کے سامان کی مد میں ایک لاکھ 21ہزار کا چیک بھی دیا گیا’مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں