ڈی سی ٹوبہ نعیم سندھو کا سستابازار کادورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لگائے گئے سستا سوموار بازار کا ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ماڈل بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دورہ کیا۔ اس موقع پر انچارج ماڈل بازار ثاقب شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بازار میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا، اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا، اور دکانداروں سے براہِ راست گفتگو کی۔ دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے سستا بازار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں ایسے بازار عوام کے لیے ریلیف کا ذریعہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بازار میں صفائی، سیکیورٹی، پارکنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن بنایا جائے تاکہ شہری سکون سے خریداری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سستے بازاروں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں