خاتون پر تشدد کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)زبردستی گھر میں داخل ہو کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے اوربالوں سے پکڑکر گھسیٹنے والاقانون کی گرفت میں آگیا.معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کی صابرہ بی بی زوجہ قمرکے گھرمیں صابر علی زبردستی داخل ہو ااور اس کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا اورملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھیسٹتارہاشور واویلہ سن کر بعض اہل دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے ملزم کی منت سماجت کر کے خاتون کی جان بژی کروائی اور ملزم موقع سے فرارہو گیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں