علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو خواب غفلت سے جگایا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے یوم اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کانوجوان آج مایوسی کی گہری دلدل میں دھنس چکا ہے ۔ علامہ اقبال کی شاعری وتعلیمات آج بھی قوم کی فکری ملی رہنمائی کا کرداراداکرسکتی ہے اس کیلئے ہمیں ان کو زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی رہنما ماننا ہو گا۔ آج ہم اس عظیم مفکر، شاعر، اور مردِ درویش کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جس نے امت مسلمہ کو خوابِ غفلت سے جگایا، اور “خودی” کا پیغام دے کر نئی روح پھونکی۔شاعر مشرق، حکیم الامت، مجدد اسلام، دانائے راز علامہ محمد اقبال انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو شاہین بنایا، امت کو وحدت کا درس دیا، اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا خواب دیکھا جو بعد ازاں “پاکستان” کہلایا۔یاد رکھیں! اقبال صرف ایک شاعر نہیں تھے، وہ ایک انقلابی مفکر، ایک روحانی رہنما اور ملت کے سچے خیرخواہ تھے۔آئیے! ان کے افکار کو اپنائیں، ان کی تعلیمات کو عام کریں، اور پاکستان کو وہی عظیم ریاست بنائیں جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔ اقبال کا پیغام آج بھی زندہ ہے ہم اس سے رہنمائی لیکرعروج وترقی خوشحالی واستحکام کاسفرشروع کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں