خوبصورتی قابل تعریف خوب سیرت ہونا اس سے بڑھ کر ہے

ممبئی(شوبز نیوز) پاکستانی سٹار فواد خان نے کہا کہ خوب صورت بلکہ خوب سیرت فلمی اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہے۔فواد نے دبئی میں فلم عبیر گلال کی میوزک لانچنگ کے موقع پر کہا کہ فلم کی ہیروئن وانی کپور بھی ایسی اداکارہ ہیں جن سے کام کے ساتھ اچھی گپ شپ رہی، وانی کپور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ خوب سیرت بھی ہیں۔ ناظرین محظوظ ہوں اور ذہنی الجھن کا شکار نہ ہوں۔واضح رہے کہ فلم عبیر گلال 9 مئی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، یہ ایک رومانوی کامیڈی ہے، کہانی میں گلال بجاج، ایک آزاد مزاج لڑکی اور عبیر سنگھ کے درمیان محبت کی داستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں