بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، نئے چہرے شامل

نیو دہلی(سپورٹس نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024ـ25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ ‘بی’ میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ ‘سی’ میں واپس آگئے ہیں۔ فہرست کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجا کو سب سے اعلیٰ کیٹیگری یعنی گریڈ ‘اے پلس’ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں