ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا جنرل کونسل اجلاس

لاہور (سپورٹس نیوز) صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن لاہورکا پہلا اجلاس ضیا عارف ڈوگر کی صدارت میں ہوا۔ریڈرز فٹ بال گراونڈ میں منعقدہ اجلاس میں25 سے زائد کلب نمائندگان نے پاکستان کے دل لاہور میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مشاورت کی اور تجاویز پیش کیں ۔اجلاس میں صدر ضیا عارف ڈوگر کے علاوہ جنرل سیکرٹری عبدالندیم ، اجلاس کے میزبان محمد اظہر ، وائس پریزیڈنٹ سید جماعت علی شاہ ، سینئر فٹبالر کپتان طاہر حسین ، محمد حنیف ، سعد چوھدری اور تجمل خان سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں