پولیس کمیونٹی اینگیجمنٹ سنٹر میں دوسری پولیس موبائل وین فراہم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر کا پولیس کمیونٹی اینگیجمنٹ سنٹر میں دوسری پولیس خدمت وین کا افتتاح۔تفصیلات کے مطا بق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلا ل عمر نے پولیس کمیونٹی اینگیجمنٹ سنٹر میں دوسری پولیس وین کا افتتاح کیا ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا پولیس وین فعال کرنے کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر سہولیا ت فراہم کرنا ہے جس میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، ان اپلائی رجسٹریشن، لرنگ لائسنس اور انٹر نیشنل لائسنس، پولیس ویریفیکیشن، کرائم رپورٹ، رجسٹریشن آف پرائیویٹ اپلائی، وہیکل ویریفیکیشن، ایف آئی آر کی کاپی کی پولیس وین میں سہولیا ت دی جائیں گی ۔ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی موبا ئل وین کی براہ راست نگرا نی کرے گی۔ پولیس موبا ئل وین مختلف علاقوں میں جا کر سہولیا ت فراہم کریں گی ۔فیصل آباد کے شہریوں کو بہترین سہولیا ت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں