غزہ میں شدید غذائی قلت ،بمباری سے مزید32شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی جا نب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری کی گئی، مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں حملے سے آگ لگنے سے 11افراد جھلس کر شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد51ہزار 266ہوگئی، ایک لاکھ 16ہزار 991فلسطینی زخمی ہو چکے۔غزہ میں شدیدغذائی قلت پیدا ہوگئی، 3لاکھ 45ہزارفلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے، حماس نے جنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ کو دنیا بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کردی۔قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ناقابل قبول ہے، اسرائیل کا رویہ امن کے خلاف ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں