آئل ڈپو کے قریب آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر آئل ڈپو کے قریب کماد کی فصل میں آتشزدگی’ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے قریبی کھیت میں لگی گندم کی فصل کو آگ لگنے سے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھمرہ روڈ پر آئل ڈپو کے قریب کاشتکار نے کماد کی فصل کی باقیات کو ختم کرنے کیلئے آگ لگائی تو ہوا کے باعث آگ قریبی کھیت میں لگی گندم کی فصل کی طرف بڑھنے لگی تو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو گندم کی فصل کی طرف بڑھنے سے روک دیا اور آگ پر قابو پالیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں