ڈویژنل کمشنر کا تجاوزات کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری اور پرائس کنٹرول کیلئے پرعزم’ کمشنر مریم خان کا ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات کیخلاف آپریشن،پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم’ کمشنر نے اجلاس میں جاری انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے بارے بھی بریفنگ لی۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کے پی آئیز کے مقررہ ٹارگٹس ہر صورت حاصل کرنے کے احکامات۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عامر رضا،اے سی جی جاوید خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنرز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اے ڈی سی جی چنیوٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ اشیاء کی نوٹیفائڈ ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہنا چاہیے۔ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات ہونے کیئے جائیں۔ ہیٹ ویو سے بچائو بارے کیمپس کو فنگنشل نظر آنا چاہیے۔ اداروں سے متعلق شہریوں کے مسائل کی جانچ کیلئے جلد اضلاع میں کھلی کچہریوں کا آغاز کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں