وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج پھر87ڈاکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مزید87وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ چباں کے فرحان حمید کی اہلیہ (س) اور بیٹی کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کی شمشاد بی بی کی بیٹی(س) کو نامعلوم، پیپلز کالونی کے علاقہ یثرب کالونی کے آصف کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان کالونی کے وارث کی بیٹی(ر)’ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پی ایس او پمپ کے قریب شفقت علی کی بیٹی(ع)’ ٹھیکری والا کے علاقہ 273ج ب کے دلبر کی بیٹی(ر)، ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے رہائشی امجد کا بیٹا عمار علی، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیامت ٹائون کے شمس کا بیٹا توصیف اور ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب کے عبدالشکور کا بھتیجا شاہ زیب گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آ سکے’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے باہر نذیر سے جھپٹا مار کر فون، گول کچہری بازار سے تاجر تنویر احمد کی دکان سے ساڑھے تیرہ لاکھ کا کپڑا چوری، تلیانوالہ روڈ پر قیصر جاوید سے موٹر سائیکل نقدی و فون، رضا آباد گلی نمبر5کے قریب عثمان سے 13لاکھ چھین لیے ،نور پور کے قریب عمر اقبال سے 50ہزار و فون، قائداعظم ٹائون کے جنید کے گھر سے سامان چوری، گلستان کالونی کے احمد مجتبیٰ سے 25ہزار و فون، اشرف پورہ کے شہزاد سے 50ہزار، 203ر ب مانانوالہ کے نصر اللہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، بوڑیوالی روڈ پر فرحان سے موٹرسائیکل، 100ج ب کے یوسف علی سے جھپٹا مار کر فون، 26ج ب کے شاہد علی سے 25ہزار اور اس کی ہمشیرہ سے زیورات چھین لیے، 202ر ب کے عاشق مسیح کے گھر سے مرغیاں چوری، باگیوال کی فوزیہ تبسم سے پرس، ستیانہ روڈ پر سیلانی ویلفیئر کے چندہ باکس سے نقدی چوری، ریلوے کالونی کے قریب شہباز سے 4ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب توصیف خان سے جھپٹا مار کر پرس، پیپلز کالونی کی رہائشی عظمیٰ فدا خواجہ کے گھر پونے دو لاکھ کے زیورات چوری، سعید کالونی کے قریب تصور عباس سے 12ہزار و فون، ایڈن گارڈن کے قریب عابد علی سے نقدی و فون، ساندل بار کے علاقہ سے ماجد رشید سے سوا پانچ لاکھ لوٹ لیے، 255ر ب کے فرید سے26ہزار و موٹر سائیکل، 263ر ب میں انیلہ اویس کے نجی سکول سے جنریٹر چوری، ڈجکوٹ کے علاقہ263ر ب کے آصف کے گھر کے باہر سے بکرے چوری ہو گئے، علامہ اقبال کالونی کے جاوید سے70ہزار اور بیٹی سے طلائی زیورات، سندھو ٹائون میں اویس کے گھر سے بیٹریاں چوری، سمندری روڈ پر محمد شریف سے 2ہزار و فون، ذوالفقار کالونی کے امان اللہ سے 43ہزار و فون،86گ ب کے بشارت علی سے 30ہزار و فون، کینال روڈ پر عبداللہ سے موٹر سائیکل، غضنفر کالونی کے کاشف کی دکان سے سامان چوری، کینال روڈ پر فرحان سے نقدی و فون’ 215ر ب کے عصمت اللہ سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 275ج ب کے شہزاد سے 70ہزار و فون، گلشن اقبال کے زوہیب سے65ہزار و فون، سائنس کالج سمن آباد کے کمروں اور لیبارٹری سے چور پنکھے اتار کر لے گئے’ جوالا نگر کے قریب ریحان سے پونے دو لاکھ و فون، 107گ ب کے نیاز احمد سے تین لاکھ چھین لیے، 63گ ب کے امیر حسین سے 10ہزار و فون، 119گ ب کے اورنگزیب کی حویلی سے مویشی، 366گ ب کے اختر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 283گ ب کے امیر علی کی دکان سے تاریں اور سامان چوری،147گ ب کے عبدالقیوم سے موٹر سائیکل و نقدی چھین لی گئی،615گ ب کے راشد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 77ر ب کے ذیشان سے 50ہزار، 97ر ب کے غلام ربانی کے گھر سے زیورات نقدی لوٹ لی، 405گ ب کے بشارت علی کا گھر لوٹ لیا،410گ ب کے وقار عظیم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 604گ ب کے ملازم حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 548گ ب کے ریاض احمد سے ڈیڑھ لاکھ روپے، 410گ ب کے ابو بکر سے اڑھائی لاکھ، رجانہ روڈ سمندری پر ہاشم سے81ہزار و فون،465گ ب کے رحمان سے نقدی و فون اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔دریں اثناء کچہری بازار سے ندیم الحسن، قادر آباد چوک سے عباس علی، مدینہ آباد کے بوٹا، عبداللہ پور کے فیصل ،پیراڈائیز مارکی سے رضوان، گٹ والا پارک سے ساون مسیح، مدینہ پارک سے علی شان، گٹ والا کے شکیل، غالب سٹی سے حیدر، گٹ والا پارک سے طاہر محمود، 208ر ب کے زاہد وسیم، ٹیلی کام فائونڈیشن سکول سے عامر شہزاد، محمد علی ٹائون کے اکبر علی، غفاری ٹائون کے شہزاد مسیح، رحمان سٹی سے عبدالرحمن، نواز شریف پارک سے اکرام، سول ہسپتال جڑانوالہ سے عابد حسین، تحصیل کچہری جڑانوالہ سے عبدالوحید، 77گ ب کے طارق، اتفاق ٹائون کے جہانزیب ، گوجرہ روڈ سمندری سے عمیر،415گ ب کے زاہد حسین، اڈا مرید والا سے خلیل احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں