چین پاکستانی نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کریگا

اسلام آباد(بیورو چیف) پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر، بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،معاہدے پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے چیئرمین قیصر نواب اور جی ایم انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈائون شاؤفائی کے درمیان دستخط ہوئے ۔ معاہدے کے جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت جولائی میں تربیت کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا پاکستان کے نوجوانوں کو دور حاضر کی جدید ترین فنی تربیت فراہم کی جائے گی نوجوانوں کو صنعتی شعبے میں ہنر مند بنانے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ جی ایم قیصر نواب کے مطابق معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان امور نوجوان اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھائے گا معاہدے سے پاکستان میں نوجوانوں کو جدید ترین فنی تربیت فراہم کی جا سکے گی پاکستان کی آبادی میں 10 کروڑ افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ ڈائون شاہ فائی کے مطابق معاہدہ ایڈوانس ٹیکنیکل تربیت کے لیے اہمیت کا حامل ہے چین پاکستانی نوجوانوں کی تربیت میں تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں