عظمی کاردار کا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) فوکل پرسن وزیر اعلی پنجاب برائے پولیو عظمی کاردار نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ عظمیٰ کاردار نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو بھی چیک کیا اور اسے تسلی بخش پایا۔ انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدربھی ہمراہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں