سدھار،گرلز ہائی سکول روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار گورنمنٹ گرلز ھائی سکول والا 300میٹرروڑ کا ٹکڑا تعمیر کر کے طالبات کی مشکلات کو ختم کیا جائے ،کھڈوں کے باعث گاڑیو ں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق سدھار میں گورنمنٹ گرلز ھائی سکول والا 300میٹر کا ٹکڑا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہی روڑ سدھار کا مین روڑ ہے اسی روڑ پر گورنمنٹ بوائز ھائی اور پرائمری سکول ،ہسپتال،ٹیلیفون ایکسچینج،کاروباری ہفتہ بازار ،جامع مسجد گلزار مدینہ اور دیگر نجی ادارے بھی اسی روڑ پر واقع ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث 300میٹر کا ٹکڑا عام دنوں میں بھی گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے نہر کا منظر پیش کرتا ہے اگر بارش ہو جائے تب تو طلبا و طالبات کا گندے پانی میں سے گزر کا سکول جانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے بدبو اور تعفن کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں نماز یوں کیلئے مسجد میں آنا جانا بھی محال اور پیدل چلنے والے تو اس راستہ سے گزرہی نہیں سکتے ان کیلئے یہ رستہ مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے بارش کے دنوں میں بعض اوقات سکول کے چھوٹے بچے ،بچیاں پانی میں گر بھی جاتی ہے جس کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتی اورتعلیمی نقصان ہوتا ہے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار یہ روڑ سیاستدانوں کی نظروں سے اوجھل رہا ہے شاید اس لئے کہ سدھار کے رہائشی سیاستدانوں سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس محبت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 300میٹر سڑک کا ٹکڑا تعمیر کر کے طلبا و طالبات کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں