ریلوے اراضی پر قائم کی جانیوالی دکانیں اور سٹال مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے ماتحت عملہ کے ہمراہ چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن کے گرد ونواح میں آپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے قبضہ مافیا سے اراضی واگزار کروا کر رپورٹ لاہورڈویژن کو ارسال کرد ی۔ یاد رہے کہ چک جھمرہ ریلوے اسٹیشن اور ریلوے اراضی پر قبضہ مافیا نے سٹال اور دکانیں بنا رکھی تھی۔ جس پر انسپکٹرآف ورکس ظہیر احمد نے ماتحت عملہ اور پولیس کے ہمراہ چک جھمرہ میں آپریشن کرتے ہوئے عرصہ دراز سے قائم کی جانے والی پختہ وعارضی دکانوں’ سٹال کو مسمار کر دیا اور جن پرائیویٹ لوگوں نے عارضی سٹال لگا رکھے تھے ان کو اٹھوا دیا اور تقریباً 70لاکھ سے زائد مالیت کی ریلوے اراضی کو واگزار کروا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں